[latepoint_book_button]

Stomach & Gut معدہ و آنت

انسانی صحت کا دارومدار نظام انہضام پر ہے۔

اگراس نظام میں کسی قسم کا خلل واقع ہو جائے تو دوسرے تمام نظام جو نظام انہضام کے مکمل ہونے کے بعد پیدا شدہ توانائی پر انحصار کرتے ہیں غذا کے تعطل واقع ہونے پر کمزور اور نحیف ہو کر اپنے اپنے افعال میں کمزور پڑ جاتے ہیں۔
نتیجتا تمام جسم متاثر ہو کر مختلف امراض کی آماج گاہ بن جا تا ہے لہذا اولین نظام انہضام کی اصلاح کرنا لازم ہے۔
نظام انہضام میں کوئی ایک عضو جسم حصہ نہیں لیتا بلکہ زبان سے لے کر آنتو ں تک بہت سے عضو مرحلہ وار اس نظام میں حصہ لیتے ہیں اور درمیان میں کسی بھی عضو کے ضعیف واقع ہونے سے خلل واقع ہو سکتا ہے نتیجتا تیزابیت،اپھارہ،گیس،معدہ میں درد ،آنتو ں میں درد،ورم سوزش،جلن،سدے،اسہال،قبض،سنگرہنی،اور بواسیر وغیرہ جیسے مہلک امراض جنم لیتے ہیں۔
ان سب میں عام واقع ہونے والا اور تمام امراض کی جڑ یعنی ام الامراض قبض ہے ۔
قبض کی کئی اقسام ہیں ۔ بعض اوقات کئی کئی دن حاجت نہیں ہوتی بعض اوقات گھنٹوں رفع حاجت کے لیئے بیٹھنا پڑھتا ہے گاہے پاخانہ ٹوٹ ٹوٹ کر آتا ہے آنتوں میں ضعف کی وجہ سے بدن فضلات کے اخراج پر قادر نہیں ہوتا اس ام الامراض کے نیتجہ میں جو جو امراض رونما ہوتے ہیں ان کا مطالعہ آپ متعلقہ شعبہ میں کر سکتے ہیں۔

Cholera ہیضہ

 ہیضہ Cholera گرمی کے موسم کا خطرناک مرض ہیضہ چھوٹی...

PHP Code Snippets Powered By : XYZScripts.com