Lack of milk دودھ کی کمی

ماں کا دودھ چھوٹے بچوں کی مکمل اور واحد غذا ہے۔ پیدائش کے بعد اگر دودھ نہ اترے یا دودھ کم ہو تو بچہ کی غذائی ضروریات پوری نہیں ہوتیں اس کمی کو پورا کرنے کے لئے ڈبہ کے دودھ کا سہارا لینا پڑتا ہے۔
بعض اوقات کئی وجوہات کے وجہ سے ماں کا دودھ نہیں بن پاتا جس کی وجہ سے بچہ کی مکمل غذا نہیں ہو پاتی
وجوہات
خوراک کی کمی,زنانہ ہارومون کی کمی,خون کی کمی
علامات
ماں کے پستان سے دودھ نہ آنا یا کم آنا
علاج
مغز پنبہ دانہ،مغز خربوزہ، کوزہ مصری ہموزن باریک کر کے ایک چمچ صبح اور شام کے دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔
تل سفید ،زیرہ سفید،مغز بادام،مغز کدو،بدہاری کند ہموزن پیس کرچائے والی چمچی صبح شام ایک گلاس دودھ کے ساتھ استعمال کریں دوا کو خوش ذائقہ بنانے کیلئے مصری یا چینی ملا سکتے ہیں۔
سفید چاول ابالتے وقت جو پانی گراتے ہیں اسکو پچھ کہتے ہیں اس میں شکر ملا کر دودھ کی کمی کی شکار ماں کو پلائیں ۔
قدرت نے ماں کے دودھ میں وہ غذائیت رکھی ہے جو بچے کی ذہنی اورجسمانی نشوونما کے لیے ضروری ہے، چونکہ ماں کی غذا دودھ کی صورت میں بچے کی صحت پر اثر انداز ہوتی ہے۔ اس لئےبچے کو بھرپورغذائیت پہنچانے کے لیے ماں کو دن بھر میں کئی مرتبہ تھوڑی تھوڑی مقدار میں صحت بخش فروٹ اور دوسری غذا استعمال کروائیں صحت بخش غذا کھانے سے نہ صرف ماں کے دودھ میں اضافہ ہو گا بلکہ صحت بھی بحال رہے۔
Lack of milk
Reasons
Symptoms
Treatment
Women's Diseases