سیمن سپرم رپورٹ کو درج ذیل طریقے سے آسانی سے سمجھا جاسکتا ہے
میڈیکل لیبارٹری میں مادہ منویہ کی
جانچ پڑتال کے طریقے میں
مادہ منویہ میں پائے جانے والے نقائص اور حمل نہ ہونے کی وجوہات اور جراثیم کی صورتحال کا جائزہ لیا جاتا ہے
مادہ منویہ کا سیمپل دینے سے پہلے اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کے احتلام یا ہمبستری سے کم ازکم پانچ سے سات دن کا وقفہ ہونا ضروری ہے
تاکہ اس کا مطلوبہ والیم پورا ہوجائے ۔
لیبارٹری میں سیمپل دینے کے بعد اس کو C ڈگری سینٹی گریڈ کے درجہ حرارت میں 30 منٹ تک محفوظ رکھا جاتا ہے 37
Gross Examination
لیبارٹری میں سیمپل دینے کے بعد سیمن
کے درجہ C 37 ڈگری سینٹی گریڈ
حرارت میں 30 منٹ تک محفوظ رکھا جاتا ہے
مقدار /Volume
سب سے پہلے سیمن کے والیم یعنی حجم کو دیکھا جائے گا یعنی کے ایک صحت مند آدمی کے مادہ منویہ کا والیم (5 ) ملی لیٹر نارمل مقدار ہوتا ہے
رنگت /Colour
رنگت کے اعتبار سے مادہ منویہ کریمی وائٹ رنگ کا ہونا چاہیے
ماہیت/Consistency
ماہیت کے اعتبار سے پتلا نہیں ہونا چاہیے بلکہ گاڑا ہونا چاہیے مگر بہت زیادہ گاڑھا بھی نہیں
اس کے بعد دوسرا حصہ Microscopic Examination
Total Sperm Count
ان کی نارمل مقدار ایک صحت مند آدمی کے مادہ منویہ کے اندر
ہوتی ہے (150-60Million /ML)
اس کے بعد ٹوٹل سپرم کاؤنٹ میں سے اس کے اندر زندہ’ نیم مردہ’ اور مردہ سپرم دیکھے جاتے ہیں
زندہ سپرم /Active
ان کی نارمل مقدار 40 فیصد سمجھی جاتی ہے اس سے کم مقدار مرض کی علامت ہے
نیم مردہ سپرم / Sluggish
ان کو نیم مردہ اس لئے کہا جاتا ہے کیوں کہ یہ زندہ ہیں مگر اپنی جگہ سے حرکت نہیں کرتے وہی اپنی جگہ پر اپنے ہاتھ پاؤں مارتے رہتے ہیں
(اپنا سر یا دم ہلاتے رہتے ہیں )
مردہ سپرم / Dead Sperm
کچھ سپرم بالکل حرکت کرنے کے قابل نہیں ہوتے ان کو مردہ کہا جاتا ہے
منی میں پس /Pus Cells
مادہ منویہ میں خون کے سفید ذرات کا آنا انفیکشن کہلاتا ہے
اور ان سفید ذرات کو پس سیلز کہتے ہیں ۔ پس سیل کا زیادہ مقدار میں آنا زندہ سپرمز کی صحت پہ بہت ناگزیر اثر ڈالتے ہیں
ان کی نارمل مقدار 1 سے 2 سیل ہوتی ہے
زیادہ تعداد میں ہونا بہت نقصان دہ ثابت ہوتا ہے ۔
خون کے سرخ ذرات/ RBCs
مادہ منویہ میں خون کے سرخ ذرات کا موجود ہونا بھی کافی بڑھی انفیکشن کا سبب ہوتا ہے ۔
عام روٹین میں اس کی نارمل مقدار زیرو (00) ہوتی ہے